اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بنے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا، آڈٹ رپورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگی سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کے اے ٹی سی ٹاور کیلیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط سائٹ کے انتخاب سے قومی خزانے کو دو کروڑ دس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت اپنی تعمیر کا مقصد پورا نہیں کرتی تھی، اے ٹی سی ٹاور سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب میں کھڑے طیارے نظر ہی نہیں آتے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں وجوہات کی بنا پر اے ٹی سی کیلیے علیحدہ معاہدے کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی، نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور تنصیب سے دو کروڑ دس لاکھ کا اضافی خرچ ہوا، اور یہ نقصان بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست اور ستمبر 2020 میں نشاندہی کی گئی لیکن پراجیکٹ انتظامیہ نے جواب نہ دیا لیکن ذمے داروں کا تعین کرکے نقصان کو پورا کیا جائے۔آڈٹ رپورٹ سے متعلق  حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم معاملے پر حکام نے موقف دینے سے گریز کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے