بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ قومی محاذاور مسلم لیگ (ق) نے ملاکنڈ لیوی فورس میں فوری بھرتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں امن وامان سمیت ٹریفک نظام بہتراور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے اجلاس میں بٹ خیلہ ہسپتال کے قریب تجاوزات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا اس سلسلے میں محاذ اور مسلم لیگ ق کا مشترکہ اجلاس گل زمین کی صدارت میں ہوا جس میں دیگر عہدیداروں پیر سعید خان فقیر شاہ داؤدواحد اقبال زمان اور محسن نے شرکت کی اجلاس میں عرصہ درازسے لیوی فورس کی سینکڑوں خالی پوسٹوں پر عدم بھر تی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا کیو نکہ اس سے نہ صرف امن وامان کی خرابی کا خد شہ ہے بلکہ ٹریفک کا نظام بھی بری طر ح متاثر ہے دوسری جانب بھر تی کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوس پھیل رہی ہے اجلاس میں وفاقی وزیر سیفران وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری اور ہوم سیکر ٹری خیبر پختونخواسے اپیل کی کہ وہ صورت حال کا نو ٹس لیں اور ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ کو لیوی فورس میں نئی بھرتی کے احکامات دیں۔