ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں پولیس تشدد کے خلا ف اہل سنت والجمات کا شدیداحتجاج،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ اور ہڑتال کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق علاقہ درویزی پلوسہ کے کچھ لڑکیاارہے تھے کہ پولیس نے روکواکر مارا پیٹا اور تشدد کیاجس پراہل سنت والجماعت کے مشران نے مین چوک پر زبر دست احتجاج شروع کیااور سٹی کے تمام سڑکوں کو بند کیااور ٹریفیک کومعطل کیاجو مسلسل کئی گھنٹوں تک بند رہااور بازار بھی بند ہوگیا افرہ تفری کی صورت حال بن گئی سٹی کے کئی سکول بھی بند ہوگئے سکولوں میں طلباء وطالبات چیخ وپکار اور والدین میں تشویش پھیل گئی اس دوران پولیس کی بھاری نفری مین چوک پر پہنچادی گئیاور صورت حال کو کنٹرول کیا واقعے میں ملوث ایک اہلکار کے خلاف کاروائی کی گئی اور دوسرے کی یقیندہانی کی کرادی گئی اڈہ مسجد میں انتظامیہ پولیس اور مشران کے درمیان مزاکرات ہوگئے اور مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کی گئی کہ واقعے میں ملوث کسی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔