اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کپتان رمیزراجہ نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بننے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے وزیراعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان نے احسان مانی کے ساتھ ملاقات میں اگلے 3 سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ رمیز راجہ کو مذکورہ عہدہ دینے کا عندیہ دیا۔ وزیراعظم رمیزراجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے، ضابطے کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز نیا چیئرمین پی سی بی منتخب کرے گا۔یاد رہے کہ 59 سالہ رمیز راجہ پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔رمیز راجہ کو ان کے بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے ریمبو بھی کہا جاتا ہے۔ سابق کپتان انٹرنیشنل و ڈومسٹک کرکٹ میں کمنٹری کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ کا راجہ بھی کہا جاتا ہے۔رمیز راجہ 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بھی حصہ تھے، اور انہوں نے ہی ورلڈ کپ فائنل میں تاریخی کیچ پکڑا تھا۔اس کے علاوہ سابق کپتان کو فلم سازی کا بھی شوق ہے، انہوں نے بھارتی فلم تور باز میں بطور کریٹیو ڈائریکٹر خدمات سرانجام دی تھیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے