لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی،سیاسی اور حکومتی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چوہدر محمد ی سرور نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین سے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے واقعات کے مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، سیاسی مخالفین کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، وہ حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے، 2023 تک سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ پر تاریخ دیتے ہی رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے، ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور پنجاب میں باتیں نہیں عملی کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے