لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پی ڈی ایم کے 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے 27اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کر دی اورشہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کرلیا۔ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے اور مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سندھ سے کئی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے