کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں 50 فیصداضافہ ہو گیا۔افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں۔افغان چیمبر آف کامرس نے کہا  کہ اس صورتِ حال کے باوجود گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے دھاتوں کی برآمدات پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔طالبان کے اقتصادی اور مالیاتی کمیشن نے کہا کہ بیرونِ ملک ان دھاتوں کی قیمت انتہائی کم دی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے