چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) آئس کے خلاف عمرزئی پولیس کی کامیاب کاروائی۔ آئس کے دھندہ میں ملوث خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار۔ 141گرام آئس برآمد۔ اشتہاریوں کے1سہولت کار بھی گرفتار۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھر پورکاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان کو تھانہ عمرزئی کے حدود میں خاتون کا چلتے چلتے آئس فروخت کرنے کی خفیہ اطلاع ملی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ عمرزئی کاشف خان ہمراہ لیڈیز پولیس اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئے، اس دوران مسما(ش)  سکنہ رجڑ حال عمرزئی کو گرفتار کرکے خاتون کے پرس سے 141گرام آئس برآمد کر لیا گیا۔ کاروائی کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ عمرزئی میں مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے