سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایت پر آئی جی پی نے آج ضلع سوات کا دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی، ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش سے بریفنگ لی۔ گرین پاکستان کے سلسلے میں ریجنل پولیس آفس مالاکنڈ میں ایک پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ملاکنڈ ڈویڑن کے اعلیٰ پولیس حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈی آئی جی مالاکنڈ نے امن و امان کی صورتحال اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈویڑن بھر کے تمام ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ آئی جی پی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدائت پر صوبے میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے سے نیٹ (NET) ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ آئس اور منشیات کی بیخ کنی کے لیے زیروٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کو آگے بڑھائیں۔آئی جی پی نے عیدالالضحیٰ کے موقع پر ملک کے کونے کونے سے لاکھوں کی تعداد میں آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے پولیس اقدامات پر مالاکنڈ پولیس کو ٹوارزم پولیسنگ کے حوالے سے ہدایات دیں۔ آئی جی پی نے پولیس پر زور دیا کہ حکومت کی ہدایات کے عین مطابق وہ لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں پہلے سلام پھر کلام پر عمل پیرا ہو کر خوش اخلاقی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے