پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ چمکنی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ایس ایچ ا و تھانہ چمکنی ابراہیم خان نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کوروک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور 24 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم یوسف ولد فضل قمر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے