اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا، سید علی گیلانی کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر جی ایم جٹ ، ممبران کور کمیٹی و دیگر ذمہ داران نے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے