ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ممبرقومی اسمبلی جنیداکبر خان کاکہناہے کہ مال وجائیداد بنانے کے بے حد مواقع موجود ہیں لیکن اللہ کا احسان ہے کہ ملک وقوم کے امانت میں ایک پائی کی خیانت کا سوچ نہیں سکتے سابق ادوار کے ممبران نے اتنا مال بنایاہے کہ ان کے خاندانوں کیلئے ہمیشہ کیلئے کافی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے لُٹیرو ں کا راستہ روک کر شفاف نظام قائم کیا تمام اداروں کو میرٹ کا پابند بنایا اور ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں لیویزپولیس انظام کا فیصلہ ترقی کی جانب قدم ہے مخالفین کے دباؤ میں نہیں آئنگے اس فیصلے سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسرہونگے جبکہ تفتیش اور امن وامان کی صورتحال میں مزید بہترین آئیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے مالاکنڈ کلیاڑ بانڈہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعددخاندان پیپلزپارٹی اوراے این پی سے مستعفی ہوکرتحریک انصاف میں شامل ہوگئے ایم این اے جنیداکبرخان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے مگر یہ سب کچھ سابق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہواہے تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں وزیرآعظم کی دلی خواہش ہے کہ مہنگائی میں کمی آسکے مہنگائی کا بوجھ ہم سب پرپڑاہے اور ہماری قیادت کو اس کا احساس ہے انہوں نے عوام کو یقین دلایاکہ کوئی فیصلہ عوامی خواہشات کے برعکس نہیں ہوگا ملک میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے