بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈلیوی کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، مکان کی خفیہ خانوں سے 3000 گرام ہیروئن برآمد، مختلف کاروایوں کے دوران سات عدد موٹر سائکلیں،قتل میں ملوث ملزم سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمات درج کرلئے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز الطاف احمد شیخ اوراے سی محب اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز نے کم وسائل کے باوجودکامیاب کاروائی کرکے اس پر انہیں شاباش دیتے ہیں اورامید رکھتے ہیں کہ لیوی اہلکارضلع ملاکنڈ کو منشیات اور جرائم سے صاف کرکے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے، صوبیدار میجر سمیع اللہ باچا اور پوسٹ کمانڈر امیر زمان کے علاوہ لیوی کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے گرفتار ملزمان، برامد شدہ منشیات اورمسروقہ موٹر سائیکلیں میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوے کلے بٹ خیلہ میں امیر زمان کے گھر پر چھاپہ کے دوران 3 کلوگرام ہیروئن، حنیف کے قبضہ سے دو کلو سے زیادہ چرس، سردار علی ساکن کانجو سوات سے 20 گرام ہیروئن، انور اقبال کانجوسوات سے 25 گرام ہیروئن، محمد اویس ساکن کالام سوات کے قبضہ سے سات عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہے جبکہ بٹ خیلہ میں قتل ہونے والے چکدہرہ کے ہمایوں ن کے قیتل کے الزام میں محمد ریاض عرف ڈی سی او کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ قریبی اضلاع کے مقابلے میں ضلع ملاکنڈ میں جرائم کا شرح انتہائی کم ہے جو کہ ملاکنڈ لیوی کی بہترکارکردگی کا ثبوت ہے، بعد ازاں ڈی سی اور اے سی یوم دفاع کے موقع پر ملاکنڈلیوی کے شہداء کے گھروں اور مزاروں پر گئے، انہوں نے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کی اور شہداء کی قوم و ملک کے لئے دئیے گئے قربانیوں کو سراہا، اور ورثاء کو یقین دلایا کہ ملاکنڈ انتظامیہ شہداء کے قربانیوں کی بدولت انہیں کبھی بھی اکیلے نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے شہداء کے ورثاء کو مختلف تحائف اور بعض بیواؤں کو سلائی مشین حوالے کئے، شہداء کے ورثاء نے کہا کہ پہلی بار ملاکنڈ لیویزکی کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ ان شہداء کے گھروں تک پہنچ گئے جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔