لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہو گئی،لاہور میں میٹروبس سروس بحال کردی گئی جو گذشتہ کئی روز سے سٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔ لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا   جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے۔ لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے