چکدرہ (مانند نیوز)لوئردیر کے علاقے طورمنگ درہ میں اراضی کے تنازع پر جنازہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جان بحق اور 17 زخمیہوگئیں،

پولیس کے مطابق مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ملک اعجاز کے درمیان اراضی کے تنازع پر نماز جنازہ میں فائرنگ ہوئی

 جس کی نتیجے میں دونوں فریقین سے 8 افراد جان بحق اور 17 زخمی ہوگی جان بحق ہونے والوں میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کا جوان سال بیٹا فہد بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 10شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے