نوشہرہ (مانند میوز ڈٰیسک) رسالپور پولیس کی راتوں کو دیواری پھلانگ کر چوری کرنے والے ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی۔ 02 ملزمان گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔دو دن قبل عباس ساکن شیرین کوٹھے نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ کچھ آوازیں سن کر بیدار ہوئے۔دیکھا تو 02 نامعلوم چور دیوار پھلانگ گھر سے باہر چلے گئے۔کمرے میں آکر دیکھا تو چور ایک عدد موبائیل اور 50 ہزار نقد چوری کرکے لے گئے تھے۔بلال حلیم SHO رسالپور نے مقدمہ دتج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی۔موقع سے فنگر پرنٹ اور دوسرے شواہد اکھٹے کئے گئے۔جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان شہزاد ولد روف اور اسماعیل ولد عالم خان ساکنان شیرین کوٹھے کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے