ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ ٹل کے نواحی علاقے دلن اوردیگرملحقہ جات کی ابادی میں پولیس سرچ اپریشن کے دوران خطرناک مجرم اشتہاری سمیت منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیاہے۔مجرم اشتہاری ضیاء الدین ولدخالد سکنہ عباسی بانڈہ قتل،اقدام قتل،ضررسمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔گرفتاراشتہاری ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور34گولیاں بھی برامدکرلی گئی ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش عادل وزیرسکنہ مینجی خیل دلن کو گرفتارکرکیان کیقبضے سیایک کلوگرام سیزائدچرس برامدکرلی ہے۔ ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان نے بھاری پولیس نفری کیہمراہ تھانہ ٹل کے علاقے دلن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف  سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن کے دوران  قتل،اقدام قتل،ضرر سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ضیاء الدین کو اسلحہ سمیت حراست میں لیلیا۔گرفتاراشتہاری کے قبضیسے ایک پستول اور34گولیاں بھی برامدکرلی گئی ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں علاقہ مینجی خیل دلن میں سرچ اپریشن کے دوران منشیات فروش عادل وزیر کوگرفتارکرکیان کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برامدکرلی ہے۔ملزمان کو تھانہ ٹل منتقل کرکے سرکاری مہمان بنالیاہے۔منشیات فروش ملزم کیخلاف 9D CNSA کیتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش متعلقہ برانچ کے حوالہ کردی گئی ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے