اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو ورچوئل شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب ساتویں نمبر پر ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے نشر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 ستمبر کو امریکا جائیں گے۔ وزیر خارجہ کا نیویارک کے علاوہ واشنگٹن جانے کا بھی امکان تاحال حتمی نہیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اعلی سطح پر عمومی مباحثے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا۔ وزیر خارجہ دورہ امریکا میں اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور سے ملیں گے۔وزیرخارجہ اجلاس کے دوران متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ پاکستان مشن نیویارک جائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے