اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہیکہ انہوں نے تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ عمل دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتوں خصوصا تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد شروع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر اور تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کر دی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چار دہائیوں کی لڑائی کے بعد ان دھڑوں کی اقتدار میں شمولیت ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو گی جو محض افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں تاجک برادری اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کو اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

#/S

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے