اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کےپیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ س پروپیگنڈا کررہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جوکوشش کرنی تھی وہ کرلی۔شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ سیکیورٹی دی گئی تھی۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے