ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ،نا اہل اور مافیاز پر مشتمل ہے،مہنگائی کاجن سر بازار رقص کر رہا ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں،پختونوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑ رہے ہیں،اج کون سا طبقہ ہے جو احتجاج پر نہیں،ایمل ولی خان کی قیادت میں محروم طبقات کی آواز بن کر نا اہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں،خارجہ پالیسی سے لیکر ہر محاز پر حکومت کی ناکامی سے پاکستان عالمی سطع پر تنہا ہوا ہے،ادویات،اٹا چینی گھی،پٹرول سب عوام کی دسترس سے باہر ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی ایم پی اے شگفتہ ملک نے پریس کلب کے سامنے اے این پی کے زیر اہتمام تاریخی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید ابن علی،تحصیل صدر میثل خان اور کزئی،سابق ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزئی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرویز خان،قابل خان اورکزئی،شاہ حسین ایڈوکیٹ،صوبائی کونسل کے ممبر ملک امان خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے احتجاج میں کارکنان نے مہنگائی کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شگفتہ ملک،سید عمر اورکزئی فاروق بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایمل ولی خان کی ہدایت پر آج صوبے کے تمام اضلاع میں اے این پی تاریخی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جنہوں نے مہنگائی ختم کرنا تھی اور عوام کو روزگار فراہم کرنا تھا وہ مافیاز کے ہاتھوں میں کھلونہ بن گے ہیں آج ایک نااہلی اور کرپٹ ٹولہ قوم پر مسلط ہے جس کے پاس مسائل سے نکلنے کا کوئی حل نہیں،زبان درازی کر کے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والوں نے تاریخ ساز قرض لیے،ملک میں آج ڈاکٹر،صحافی،عوام،وکیل اور ہر کوئی احتجاج کر رہا ہے اور ہر کوئی موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتا ہے بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم پی اے شگفتہ ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ٹیکسز کی بھرمار اور ہر دوسرے دن اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا عمل قوم کو خود کشیوں پر مجبور کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آج افراتفری ہے اور حکومت کا نام و نشان نہیں انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑنا اے این پی کا مشن ہے اور ہم اس مشکل دور میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے جو بھی طریقہ کار اختیار کرے گی اے این پی اس کا ساتھ دے گی۔ایم پی اے شگفتہ ملک نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سیاسی موت مر چکی،