ضلع خیبر(مانند نیوز ڈیسک) تحصیل جمرودکے علاقہ غنڈی سے تعلق رکھنے والا سلیمان شاہ نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین ہمارے حق میں عدالتی سٹے کے باوجود مکان بنانے نہیں دیتے اور نہ ہی سرکاری سڑک استعمال کرنے دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بھی عدالتی احکامات کی روشنی میں مخالفین اشنا گل خاندان سے کام میں مداخلت نہ کرنے کا دستخط لیا ہے مگر اس کے باوجود مخالفین نے ہمارے مزدوروں اور خاندان پر مسلح ہوکر حملہ کیا اورفائرنگ کرکے میرے بھائی کو زخمی کیا۔سلیمان شاہ کا مزید کہنا تھاکہ فائرنگ کے بعد پولیس کے چھاپہ میں مخالف فریق اشنا گل کا بیٹافریدبھی گرفتار کیا گیاتھا مگر راتوں رات اسے گٹھ جوڑ کے ذرئع رہاکیا گیا ہے جوکہ پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندہ گان ہمارا تنازعہ افہام تفہیم کی بجائے مخالفین کی پشت پناہی کررہے ہیں اور مقامی پولیس پر دباوٗ ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی پولیس آشنا گل اور ان کے بیٹوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزا ہے اور باربارتوہین عدالت بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے لئے انصاف چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ جمرود کی پولیس نے الٹا روز نامچے میں میرا نام ڈال دیا ہے اور ہمارے بندوں کو بھی گرفتار کئے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین جن کے نام ایف آئی آر میں بھی درج ہیں پولیس ان کے خلاف کو ئی ایکشن نہیں لیتی اس کے علاوہ مخالفین اپنے ایک شخص کو زخمی ہونے کا ڈرامہ بنا یا ہیں لیکن اب تک ان کی سرکاری میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کرسکا ہے اور جعلی میڈیکل رپورٹ بنانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف، انٹیلی جنس اداروں کی سربراہان، وزیراعلی کے پی،گورنر کے پی اور آئی جی پی خیبرپختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔