جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ہم نے ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ہمارے درجنوں خاصہ دار حالیہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں جن کے چھوٹے بچے اورخاندان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت نے ان کو بے یار ومدد گار چھوڑ ے ہیں جو مختلف مسائل دو چار ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر خاصہ دار شہدا کمیٹی کے چیر مین ملک پروز نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے حکومت کی طرف سے ہمارے شہدا کے بچوں کو ماہانہ وظیفہ ملتا تھا جس پرکم ازکم شہداء کے بچوں کا سکول اخراجات چلتے تھے مگر انضمام کے بعد وہ بھی ختم کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے پچاس فیصدیتیم بچے بچیاں سکول چھوڑ چکے ہیں اور اب ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے شہدا کے بچوں کو دوبارہ وظائف جاری کرے بصورت دیگر ہم اپنے حقوق کے لئے ہر قسم کے احتجاج کرئینگے