بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ اور ماہرڈاکٹرز پر مشتمل سہاراسا ئیکاٹرک اینڈ ڈرگز رہیب ہسپتال کا افتتاح ہو گیا ممبر صوبائی اسمبلی صلاح الدین مہمندامجد علی شاہ اعجازخان نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹاافتتاحی تقریب میں معززین علاقہ سیاسی وسماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی سی ای او ڈاکٹر محمد بلال کنسلٹنٹ آیان علی خان نے ادارے کے اغراض ومقاصد بیان کئے ایم پی اے صلاح الدین مہمندماہر تعلیم امجد علی شاہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکرڈاکٹر سعید الر حمن پروفیسر ڈاکٹر حمید خان عزیزخان ایڈوکیٹ تاجر رہنما ملک ریاض نصیب الر حمن مسلم خان مظہر آزاد اور مولانا جمال الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک وقوم کے بہتر ومحفوظ مستقبل کیلئے نئی نسل کو منشیات اور ذہینی امراض سے محفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاانھوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل سے دوستی محبت پیا ر اچھے برتاؤاور خاندانی و معاشرتی نظام کی اصلاح کے ذریعے ہم اپنے بچوں کو منشیات جیسی دیمک سے دور رکھ سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ علاقہ میں نشے ذہینی و نفسیاتی امراض کے علاج کے سنٹرکا قیام کسی انقلاب اور تحفے سے کم نہیں کیونکہ اس سہولت سے متاثرہ افراد وخاندان کو بڑے شہروں کے اضافی اخراجات سے نجات مل جائے گی مقررین نے ہسپتال ا نتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے