کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک انداز میں سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ تلاشی پر مشکوک شخص سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے، ملزم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کرنسی لیجانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے