پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔محمود خان نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی دی ہے۔واضح رہے کہ کوہاٹ ڈھل بہزادی میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے