کراچی (مانند نیوز ڈیسک) رضویہ تھانے کی حدود میں ریسٹورنٹ انتظامیہ نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، خواتین و مرد کو سرعام پیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد الحسن چوک پر واقع ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا سڑک پر کرسیاں اور ٹیبل لگا کر سڑک بند کرنے کے باعث شروع ہوا، شہری نے گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کی ویڈیو وائرل کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں اور ریسٹورنٹ انتظامیہ رضویہ پولیس کے سامنے شہریوں پر تشدد کررہے ہے جب کہ مردوں کو بچانے کی کوشش میں خواتین پر کرسیاں برسائی جارہی ہیں۔رضویہ پولیس جھگڑے کے بعد فریقین کو تھانے لے گئی اور کچھ دیر دونوں کو چھوڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آج پھر دونوں فریقین کو تھانے طلب کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے