اسلام آباد (مانند نیوز) قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی میزائل حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دوحہ سے جاری بیان میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کی جاری دستاویزات میں ان میزائل حملوں کو تسلیم کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر حالیہ تنازع کا حصہ نہیں، قطر کی سرزمین پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ 

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے قطر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے