اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بہت جلدایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے۔

کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کےقریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے