اسلام آباد (مانند نیوز) امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یوم دفاع عزم، شجاعت اور قربانی کی لازوال یادیں لے کر آتا ہے۔  پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاع و شُہداء کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارت کار، ملٹری اور سروسز اتاشیوں، امریکی حکومت کے اہلکاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ غیر متزلزل عزم اور شجاعت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا ہے۔ پاکستانی عوام کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کے بین الاقوامی تشخص میں مثبت پیش رفت کا تسلسل برقرار ہے۔ اب ہمیں اپنی معیشت کو ناقابلِ تنسیخ سطح تک مضبوط بنانے پر کام کرنا ہے۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالےسے سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون پاک امریکا پائیدار اور نتیجہ خیز شراکت داری کا ایک اہم ترین ستون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے مابین ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، امن کے تحفظ کیلئے ہمارا اگلا محاذ ناقابل ِ تنسیخ اقتصادی خوشحالی کا حصول ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے