ہنگو(مانند نیوز)اسمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر کے فروغ کے لیے اہم تربیتی ورکشاپ  ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، حکومتِ خیبر پختونخوا اور HRSPکے باہمی تعاون سے انجانی ستوری خیل فوڈ اینڈ ریسرچ فارم، ضلع اورکزئی میں Generation Z Youth Farmers کے لیے Smart & Climate Resilient Agriculture کے موضوع پر ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد ضلع اورکزئی کے نوجوان کسانوں کو جدید، سائنسی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقۂ کار سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر مختلف Training Sessions کے ذریعے نوجوان فارمرز کو  جدید زرعی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے عملی تربیت، معلومات اور آگاہی فراہم کی گئی۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر اورکزئی، فائق اقبال صاحب، ریسورس پرسن عرفان اللہ بنگش ریسورس پرسن رضوان ، HRSP کے نCEO  ناصر اکبر اور SDFO فاریسٹ ہلال صاحب نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان کسانوں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مفید رہنمائی اور ماہرین کی آراء سے مستفید کیا۔یہ تربیتی اقدام نوجوانوں کو جدید زرعی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ Climate Resilience، Sustainable Agriculture اور Improved Crop Productivity کے فروغ میں بھی ایک مثبت اور مؤثر قدم ہے۔ایسے عملی اور معلوماتی پروگرامز نہ صرف نوجوان کسانوں کی Professional Capacity Building میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ضلع اورکزئی میں جدید، پائیدار اور موسمیاتی مزاحمت رکھنے والی زراعت کے فروغ کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا،  HRSP ،محکمۂ زراعت اور فارس ڈیپارٹمنٹ اورکزئی   تمام ماہرین و منتظمین کی اس اہم کاوش کو سراہا جاتا ہے۔


By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے