اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت 3رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوانے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو مارچ کی تاریخ دی جو منظور نہ ہوئی،معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرمرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرائیں گے،پہلا فیزنومبرمیں کرانے کا ارادہ ہے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ تمام صوبوں کوسن کربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آرڈر پاس کریں گے،3دن میں صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کا پلان دے دیں،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی طرف دیکھنے کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے