سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حاکم نہیں خادم بن کر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اور عوام کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے، ہم نے فرسودہ سیاسی کلچرختم کرکے جذبہ خدمت سے سرشارسیاسی کلچر متعارف کرکے عوامی نمائندوں کوعوام کا خادم بنا دیا ہے، کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے والوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مینگورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئے ہوئے وفود اپنے مسائل ایم پی اے فضل حکیم خان کے سامنے رکھے جس پر  فضل حکیم نے ان کو حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے باخبر ہیں اور حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈیک نے وفود کا شکریہ ادا کیا اور کہنا تھا کہ عوامی خدمت ہی میرا مشن ہے۔ جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے