بٹ خیلہ (صباح نیوز) خار بٹ خیلہ میں مسلح ملزمان نے رکشہ میں سوار باپ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیے، ملاکنڈ لیویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،بتایا جاتا ہے لیویز پوسٹ خار کے رپورٹ کے مطابق جمعرات کے صبح خار ٹانگو روڈ پر رکشہ میں سوار رحم بخت ساکن خار اوران کی بیٹی مسماۃشیبا گل پر مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو موقع پر قتل کرکے فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیویز نے بروقت کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، ملاکنڈ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔