کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کوہاٹ نے 386 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے لوگوں کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 12307 کالز موصول ہوئیں جن میں 7882 غیر ضروری اور فیک کالز جبکہ 4039 انفارمیشن پر مبنی کالز تھیں۔ اسی طرح 386 مختلف قسم کی ایمرجینسز میں 274 میڈیکل، 66 روڈ ٹریفک حادثات، 07 کورونا،07 آگ لگنے،15 مختلف قسم کے ریکورریز، 16 گولی لگنے اور 1 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں جس میں مجموعی طور پر 644 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 20 افراد موقع پر ہی جا نبحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ٹوٹل 666 افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نے بتایا کے انشاء اللہ ریسکیو1122 کی جانب سے خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع کوہاٹ کی عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا  کے عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ حقدار افراد کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے