سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ بازار کے اسلحہ ڈیلرز ومیکرز کے نومنتخب کابینہ کے عہدہ داروں نے اپنے عہددوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گل مارکیٹ سخاکوٹ بازار میں منعقد ہوئی جس میں اسلحہ ڈیلرزومیکرز کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نومنتخب صدر عابد خان، جنرل سیکرٹری فضل ربی وکابنیہ کے دیگر عہدہ داروں سے متحدہ ٹریڈٖ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا نے حلف لے لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سخاکوٹ بازار کے اسلحہ ڈیلرز ومیکرز کے نومنتخب صدر عابد خان نے کہا کہ اسلحہ ڈیلرز اینڈ میکرز کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگاانہوں نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورااترنے کی کوشش کرونگااور انہیں مایوس نہیں کرونگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا نے کہا کہ اسلحہ ڈیلرزاینڈ میکرز یونین کا الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور کبھی بھی غیر جمہوری کام نہیں کرینگے۔اسلحہ ڈیلرز اینڈ میکرز کے الیکشن کیلئے تین پینل میدان میں آئے تھے جس میں بعد میں دوپینل دستبردار ہوئے اور عابدوفضل ربی پینل بلا مقابل منتخب ہواہے۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد متحدہ ٹریڈ یونین کو بدنام کر نے کیلئے یونین اور دکان مالکان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ہم قبضہ گروپ نہیں بلکہ اور دکاندار کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں مالکان ہمارے بھائی ہیں مالک اور دکاندار کے درمیان جہاں بھی تنازعہ ہواسکو افہم وتفہیم سے حل کرینگے اور بازار کے پرامن ماحول کوخراب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہے نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دینگے دکانداروں کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سودابازی نہیں کی جائے گی۔تقریب سے جنرل سیکرٹری سلطان زیب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری عابد اللہ عابد، نائب صدر مولانا شمس الحق، اسلحہ ڈیلرز ومیکرز کے جنرل سیکرٹری فضل ربی سینئر نائب صدر ہدایت اللہ اور نائب صدر احسان اللہ نے بھی خطاب کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے