ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ہنگوکی ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان نے پال افس ہنگو کااچانک دورہ کرتے مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔اج دوپہر ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمود خان کے ہمراہ اچانک پال افس ہنگو پہنچے جہاں انہوں نے پال افس کیمختلف برانچزسمیت ایس او ایس سسٹم اورکلئیرنس ویریفکیشن سسٹم کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے پال افس کی صفائی صورتحال کو بھی چیک کیا۔ڈی پی او نے پال افس کا تمام دستاویزی ریکارڈ چیک کرنے کیدوران سٹاف کواہم ہدایات جاری کییاورانہیں تمام ریکارڈ مطلوبہ قواعدکیمطابق درست طور پر مرتب رکھنے کی تاکیدکی۔اس موقع پرضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پال افس میں ایک چھت کے نیچے ون ونڈو اپریشن کے تحت عوام کوزیادہ سیزیادہ ریلیف فراہم کرنے کی خاطرفرائض منصبی کودیانتداری سے نبھانے کاعمل یقینی بنائیں۔عوام کیساتھ اپ کا اچھا طرز عمل عوام دوست پولیسنگ کیاہداف کوحاصل کرنیمیں معاون ثابت ہوسکتاہے۔