اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی اور مقامی قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر ہے۔وزرات خزانہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے 86ارب ڈالر ہیں۔پاکستان کے مجموعی مقامی قرضے 167ارب ڈالر ہیں۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں جون 2021تک کا احاطہ کیا گیا،کل قرضوں میں غیر ملکی قرضوں کاحجم 34 فیصد ہے۔ کل قرضوں میں مقامی قرضوں کاحجم 66 فیصد ہے۔ تمام قرضوں کا تخمینہ 157.3روپے فی ڈالر کے تناسب سے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کل غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے 74.9فیصد کے مساوی ہیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7.38ارب ڈالر کے قرضے لیے ہیں۔پیرس کلب کے 10.72 ارب ڈالر اور ملٹی لیٹرل کے 33.83ارب ڈالر کے قرضے ہیں۔ورلڈ بینک سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم18.13 ارب ڈالر ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں کا حجم13.42 ارب ڈالر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے