مردان (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری سے مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف کی ملاقات، مردان کے امن و امان کی بہتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جرائم کے خاتمے کے حوالے مشترکہ کردار ادا کرنے کے حوالے بات چیت بھی کی گئی۔ صدر مردان پریس کلب لطف اللہ لطف نے صحافیوں کی طرف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مردان پریس کلب آنے کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق صدر مردان پریس کلب نے مردان میں آئی جی پی خیبر پختون خوا کے ساتھ ملاقات کی اور مردان کے امن و امان کی بہتر سہولیات کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور خصوصا ًمردان میں پولیس کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے اور مردان میں جرائم کی مد میں خاطر خوا کمی آگئی ہے۔صدر مردان پریس کلب نے آئی جی خیبر پختون خوا کی تعیناتی کو صوبے میں پولیس اصلاحات کے لئے نیک شگون قرار دیا اور صوبے میں ان کی کار کردگی کو خوب سراہا اور انہیں مردان کے صحافیوں کی طرف سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے