–سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات اے این پی تحصیل بریکوٹ نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل بند کرنے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔حکومت پنجاب کے اس اقدام سے خیبر پختون خوا کے عوام مزید مشکلات میں پھنس جائیں گے اور ماہر ین کے مطابق خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوکر مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔موجودہ حکومت مرکز میں ہونے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا پر گندم اور آٹے کو بند کرنے سے ثابت ہورہا ہے کہ حکومت مافیا کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہے۔ان خیالات کا اظہار ANP تحصیل بریکوٹ کے جا ئینٹ سیکرٹری بہار خان نے اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنچاب کے اس فعل سے صوبہ خیبر پختونخوا کو آٹے کا شدید بحر ان پیدا ہوکر یہاں بری طرح عوام شدید متاثر ہوں گے۔عام انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ملک و صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ بڑی آفسوس کی بات ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی ایم این اے یا ایم پی اے نے اپنے صوبے کے عوام کے ساتھ اس ناانصافی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جوکہ یہ ثابت کرتاہے کہ وہ صوبے کے حقوق کی نہیں بلکہ اپنے تحفظ کے لئے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس غیر قانون اور غیر آئینی اقدام کے مذمت کرتے ہیں اور اپنے عوام کے حقوق کے لئے حصول کے لئے ہر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے