پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت کاروائیاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر نے مختلف ریسٹورانٹس, ہوٹلوں, دکانوں,شاپنگ مالز میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت چیکنگ کی کاروباری مراکز میں عملہ کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور بغیر سرٹیفکیٹ کے گاہک کو سروسز فراہم کرنے پر 03 دکانداروں پر جرمانہ کیا