پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے عرصہ درازسے روپوش اشتہاری ملزمان کے خلاف حالیہ بیس روزہ مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب798 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مہم کے کینٹ ڈویژن پولیس نے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 300 سے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران رواں سال کے دوران کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اب تک 3 ہزار 5 سوسے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے