اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کا کہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم کی ریلیز روک رکھی ہے، اس سے پہلے سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی۔