پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسوڈ اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیکنگ کا عمل اور کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور نادرا کے دفاتر میں سروس، بی آر ٹی میں سفر اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں سفر کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامی افسران نے ڈینز کیاسک نادرا سنٹر، گلبہار کیاسک سنٹر، کوہاٹ روڈ اور حیات آباد میں نادرہ کے دفاتر میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ کورونایکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے اور بغیر ویکسین کے افراد کو موقع پر کورونا ویکسین لگائی۔
FILE PHOTO: A woman holds a small bottle labelled with a "Coronavirus COVID-19 Vaccine" sticker and a medical syringe in this illustration taken October 30, 2020. REUTERS/Dado Ruvic/File Photo