پشاور (مانند نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان گرفتارکر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایم ون پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کی جانب سے دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی نمبر LEB 5482 کو روکا گیا۔ جس میں دو مرد راشد علی، راحت علی اور دو خواتین مقدس اور فضیلہ سوار تھی۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات جس میں 48 کلو گرام افیون اور دو کلو گرام اشیش برآمد ہوئی۔ چاروں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مزید قانونی کا رروائی کے لئے ملزمان، منشیات اور گاڑی پولیس اسٹیشن چمکنی پشاور کے حوالے کر دی گئی۔