اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور ان کی بیٹی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے ان کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا۔ یوسف رضا گیلانی اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ تھا جس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی اور ان کی بیٹی کو ایف آئی اے کی جانب سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے