مردان (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز نمبر 2 مردان کے پرنسپل پروفیسر زمین نے کہاہے کہ بدعنوانی قوموں کے جڑوں کو کمزور کرتی ہیں. نئی نسل کو اس ناسور کے خلاف ذہنی طور تیار کرناوقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے انٹی کرپشن ہفتہ کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جن میں پروفیسر حافظ محمد الیاس، پروفیسر ظہیرالاسلام، پروفیسر بشیراحمد اور دیگر نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کسطرح بدعنوانی کی اس دلدل سے نکالا جائے اور اس جہاد کے لیے آنے والے نسلوں کو تیار کرنا وقت کی پکار ہے. سیمینار میں طلباء نے بھرپور شرکت کی. سیمینار سے خطاب میں اساتزہ نے کہاکہ قوموں کہ تنزلی کی اصل وجہ بدعنوانی اور کرپشن ہے کیونکہ یہ وہ ناسور ہے جومملکت کو کھوکھلا کرتےہیں اور نئ نسل کو نئی سوچ اور ترقی سے دور رکھتی ہیں. اسلئے ہمیں نئی نسلوں کو اس خطرناک وبا سے دور رکھنے کےلئے انہیں مثبت سوچ کو پروان چڑھنے کےلئے محنت کی ضرورت ہے. پروفیسروں نے سیمینار میں تاریخی نقطہ نظر پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ کہ بدعنوانی نے قوموں کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا اسلئے مملکت خداداد کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کےلئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی بصورت دیگر ہم بھی دیگ اقوام کی طرح دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گے. سیمینار کے آخری وطن عزیز کی بقا و سلامتی کےلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی