اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  دوبارہ چیئرمین نیب تعینات۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی، نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کا تقرر صدر کریں گے اور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے، اتفاق رائے نہ ہونے پر چیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

 نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال ہوگی، چار سال مکمل ہونے پر چیئرمین نیب کو اگلے چار سال تک کے لیے بھی تعینات کیا جاسکے گا، چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ججوں کی طرح ہی ہٹایا جا سکے گا۔

ضمانت یا ملزم کی رہائی کا اختیار صرف احتساب عدالت کے پاس ہوگا، نیب ملزم کو کرپشن کی رقم کے مساوی زرِ ضمانت جمع کرانے پر ضمانت مل سکے گی، چیئرمین نیب پراسیکیوٹر جنرل کی مشاورت سے ریفرنس دائر کر سکیں گے۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت جتنی چاہیں گے ملک میں احتساب عدالتیں قائم کریں گے۔

آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کے ججز مقرر کریں گے، احتساب عدالتوں کے لیے ججز کا تقرر تین سال کے لیے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے