ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ضلع ملاکنڈ میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کے خلاف ایکشن لیا۔انتظامی افسران نے ون ویلنگ کرنے پر متعدد نوجوانوں اور کم عمر بچوں کو پکڑ کر انھیں ہدایت کی کہ وہ آئیندہ اس خطرناک  فعل سے باز رہے کیونکہ یہ ان کی جانوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے ان کے والدین،عزیزو اقارب اور معاشرہ  اذیت اور پریشانی کا شکار ہوگا۔انتظامی افسران نے والدین پر زور دیاہے کہ وہ اپنے بچوں پر خیال رکھیں اور اس خطرناک کھیل سے اپنے بچوں کو منع کریں کیونکہ اس کے باعث ان کے بچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس خطرناک کام کی وجہ سے والدین پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں اور دیگر راہگیر شہری بھی اس سے پریشان ہورہے ہیں۔ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے