پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر گزشتہ ماہ 16 ہزار 943 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی بعد ازاں ٹریفک عملے نے ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 16 ہزار 943 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر لوگوں کی اکثریت نے استعمال شروع کردیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ دوران سفر حفاظتی ہیلمٹ پہننے سے حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے موٹر سائیکل کے حادثوں کی حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ہیلمٹ حادثے میں جانی و جسمانی نقصان  کی روک تھام میں بہت کارآمد ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہیلمٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کے سر میں چوٹ لگنے کا 40 فیصد زیادہ امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کے ذریعے پھیلی ہوئی دھول اور گندگی سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے